مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال بھر میں جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 36 ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیپال میں پولیس نے 36 جعلی ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا۔ملک بھر میں جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں تین درجن ڈاکٹرز کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے یہ جعلی ڈاکٹرملک کے نمایاں ہسپتالوں، طبی مراکز اور میڈکل کالجز میں کام کر رہے تھے۔ یہ گرفتاریاں گزشتہ تین دنوں کے دوران عمل میں آئی ہیں۔ اگر مذکورہ افرادپر الزامات ثابت ہو گئے تو انہیں پانچ پانچ سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 21 جون 2016 - 05:00
۔نیپال بھر میں جعلی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کے دوران 36 ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔