مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا کے شہر آسنیان میں اساتذہ یونین کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری اور تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا جا رہا تھا اور مظاہرین نے جنوبی میکسیکو کی مرکزی شاہراہ بلاک کر رکھی تھی۔ پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ سے ہٹانے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 100 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دو روز قبل میکسیکو کی سرکاری آئل ریفائنری پیمکس نے اوکساکا ریاست کی مرکزی شاہراہ نہ کھلنے کی صورت میں کمپنی بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں اساتذہ یونینز کی جانب سے 2013 میں پیش کی گئی تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 جون 2016 - 16:24
میکسیکو کی ریاست اوکساکا میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔