مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک منی بس میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنی کے سکیورٹی گارڈذ کی ایک بس میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی قومیت کی شناخت کی جارہی ہے۔ تاہم ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعے میں نیپالی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جو ایک نجی کمپنی میں بطور سکیورٹی گارڈ ملازمت کر رہے تھے۔انھوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔ادھر افغان طالبان دہشت گرد تنظیم کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 جون 2016 - 13:47
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک منی بس میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔