مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خا رجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ٹیلیفون کرکے کہا ہے امریکہ کو تبت سے متعلق چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر نی چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جواب میں کہا کہ تیب سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ امریکہ تبت کو چین کا حصہ سمجھتا ہے اور تبت کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا ۔ چین کے وزیر خا رجہ وانگ یی نے صدر باراک اوبامہ سے دلائی لامہ کی ملاقات پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اجراء کی تاریخ: 19 جون 2016 - 12:42
چین کے وزیر خا رجہ وانگ یی نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو ٹیلیفون پر کہا ہے امریکہ کو تبت سے متعلق چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر نی چاہئے۔