مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ سوپور میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک سو پور قصبے کے علاقے بمئی میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی جاری تھی۔ بھارتی پولیس نے ڈینٹل کالج شیریں باغ بار ہمولہ سے 2 نوجوانوں اور جموں سے 7 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری پنڈتوں اورسابق بھارتی فوجیوں کیلیے الگ کالونیوں کی تعمیر،جموں کے مسلمانوں کوہراساں کرنے، علاقے میں نئی صنعتی پالیسی اور بھارتی پولیس کے ہاتھوں سرینگر کے ایک نوجوان شیخ تنویر سلطان کے زیرحراست قتل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال سینئرحریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق او ر محمد یاسین ملک نے مشترکہ طور پر دی ہے،سید علی گیلانی، شبیراحمد شاہ اوردیگر کوگھروں اورتھانوں میں نظربند کیاگیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 جون 2016 - 13:18
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقہ سوپور میں ہندوستانی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران 2 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔