مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائي نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری ائیرویز کے گزشتہ ماہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کا دوسرا بلیک باکس تلاش کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان مصری دار الحکومت قاہرہ میں طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے کیا ۔
تفتیش کاروں نے گزشتہ روز ہی طیارے کا پہلا بلیک باکس بحیرہ روم سے نکالنے کا اعلان کیا تھا، ان دونوں ریکارڈنگ آلات سے طیارے کے تباہ ہونے کے حوالے سے اہم اور بنیادی معلومات دستیاب ہونے کا قوی امکان ہے۔
مصری ائیرویز کا مسافر طیارہ 19 مئی کو بحیرۂ روم کے اوپر حادثے کا شکار ہوا تھا۔ طیارے پر عملہ اور سکیورٹی ارکان سمیت 66مسافر سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہوگئے ۔
اجراء کی تاریخ: 18 جون 2016 - 04:15
مصری ائیرویز کے گزشتہ ماہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کا دوسرا بلیک باکس تلاش کرلیا گیا ہے۔