پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں سب انسپکٹر ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے میں سب انسپکٹر ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ پولیس افسر نے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق بم پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کے لیے رکھا گیا تھا جب کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر 2 اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد کل پاکستان کے وجود کے خلاف تھے اور آج پاکستان کی ارضی سالمیت کے لئے بہت ب‍ڑا خطرہ بنے ہوئے ہیں۔