مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےحساس اداروں نے ملک بھر میں داعش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرفتاریاں کراچی، نوشہرہ، سرگودھا، لاہور اور ڈی آئی خان سے کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق گرفتاریاں اسلام آباد میں نجی ٹی وی پر کریکر حملہ کرنے والوں کی نشاندہی پر کی گئیں، نجی ٹی وی پر حملےمیں ملوث عاصم عرف محمود، امیر اسلم اورمجتبیٰ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 جون 2016 - 00:17
پاکستان کےحساس اداروں نے ملک بھر میں داعش کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔