امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن ڈی سی میں برنی سینڈرز کو شکست دے کر صدارتی نامزدگی کا آخری مقابلہ بھی جیت لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے واشنگٹن ڈی سی میں برنی سینڈرز کو شکست دے کر صدارتی نامزدگی کا آخری مقابلہ بھی جیت لیا ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں ڈیموکریٹ پارٹی کے پرائمری انتخابات منعقد ہوئےجس میں ہلیری کلنٹن نے 79 کے قریب ووٹ لے کر صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جیت لیا۔ ان کے حریف برنی سینڈرز کو 21 فیصد ووٹ ملے۔ 
 واشنگٹن ڈی سی پرائمری کے ساتھ ہی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخابی عمل مکمل ہو گیا ہے ۔
گزشتہ ہفتے صدر باراک اوبامہ ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار کے لیے ہیلری کلنٹن کی توثیق کرچکے ہیں تاہم آٹھ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار کی باضابطہ نامزدگی کا اعلان اگلے ماہ ہونے والی پارٹی کنونشن میں کیا جائے گا۔