مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں واضح بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی چین سے دوستی ہے جبکہ امریکہ کی ہندوستان کے ساتھ دوستی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات کشیدہ ہیں، ایف سولہ طیاروں کا باب بند ہوگیا، اپنی خودمختاری اور جوہری صلاحیت پر سمجھوتا یا سودے بازی نہیں کرسکتے۔
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بھی کہا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری اور بیجنگ سے اسلام آباد کی بڑھتی قربت بھی واشنگٹن کے ساتھ کشیدگی کی وجوہات میں سے ایک ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے بھارت کی جانب بڑھتی نظر کرم اس کشیدگی کی وجہ ہے۔ اعزاز چوہدری نے صاف کہہ دیا کہ ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور جوہری استعداد کے معاملات پر واشنگٹن سے کوئی سودے بازی یا سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
اجراء کی تاریخ: 14 جون 2016 - 00:56
پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں واضح بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی چین سے دوستی ہے جبکہ امریکہ کی ہندوستان کے ساتھ دوستی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔