مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی کانگرس میں تقریر پاکستان کے خلاف تھی۔ ہم نے مودی کی اس تقریر کا موثر طریقے سے مقابلہ کیا۔ہم نے پاکستان میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے حوالے سے ڈوزئیرتیار کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ عرصے میں گوادر میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے، خطے میں ہمیں زیادہ بندر گاہوں کی ضرورت ہے، ہمیں گوادرکے ساتھ چاہ بہار بندر گاہ کی بھی ضرورت ہے،دونوں سسٹر بندرگاہیں ہیں،اگر چین اپنی تجارت کا دس فیصد بھی یہاں سے گزار دے تو ہمیں بہت فائدہ ہو گا۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2016 - 16:57
پاکستان کے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی کانگرس میں تقریر پاکستان کے خلاف تھی۔