مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو بتادیا ہے کہ اس کی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتی ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹ کک قائمہ کمیٹی برائے خارجہ اور دفاع کے مشترکہ اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے بتایا کہ پاک امریکہ تعلقات میں نشیب و فراز پاکستانی عوام اور قیادت کے لیے نئی بات نہیں، پاک امریکہ کشیدگی کی کئی وجوہات ہیں جن میں امریکہ کا ہندوستان کو ترجیحی بنیادوں پر پسند کرنا، پاک چین آگے بڑھتی دوستی اور سی پیک منصوبہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ معاملات پر ہم امریکہ کے ساتھ ہرگز تعاون نہیں کرسکتے جن میں ہماری خودمختاری اور سالمیت شامل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 13 جون 2016 - 16:43
پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کو بتادیا ہے کہ اس کی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام پیدا کرسکتی ہیں۔