مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے نامور ، معروف اور انقلابی شاعر مرحوم حمید سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں فرمایا: مرحوم حمید سبزاوری انقلاب اسلامی کے ساتھ زندہ اور وفادار رہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا: مرحم حمید سبزواری نے شعر اور ادب کے میدان میں انقلاب اسلامی کی گرانقدر خدمات انجام دیں اور انھوں نے انقلاب اسلامی کی خدمت میں اپنے منظوم کلام کا عظیم اور گرانقدرسرمایہ پیش کیا ۔ مرحوم انقلاب کے ساتھ رہے انھوں نے انقلاب کے لئے منظوم کلام پیش کیا اور وہ انقلاب کے ساتھ زندہ رہے۔اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور رضوان نازل فرمائے۔مرحوم کے اہلخانہ اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں ۔
اجراء کی تاریخ: 12 جون 2016 - 13:59
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے نامور ، معروف اور انقلابی شاعر مرحوم حمید سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں فرمایا: مرحوم حمید سبزاوری انقلاب اسلامی کے ساتھ زندہ اور وفادار رہے۔