مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی قومی ایئر لائن کے پائلٹس چار روزہ ہڑتال پر چلے گئےجس کے نتیجے میں یوروکپ کے شائقین کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایئر فرانس کے پائلٹس حکومت کے نئے لیبر قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے طابق 25فیصد پائلٹس ہڑتال پر ہوں گے جس سے ایئر فرانس کی 17 فیصد پروازیں متاثر ہوں گی، پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے یوروکپ کے شائقین کو مشکلات کا سامنا ہوگا ۔
اجراء کی تاریخ: 12 جون 2016 - 01:15
فرانس کی قومی ایئر لائن کے پائلٹس چار روزہ ہڑتال پر چلے گئےجس کے نتیجے میں یوروکپ کے شائقین کے لیے مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔