مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے نبی کریم (ص) کی نواسی سیدہ زینب (س) کے روضہ مبارک کے قریب بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دمشق کے قریب سیدہ زینب (س) کے علاقہ میں وہابی دہشت گردوں نے دو خودکش حملوں میں 12 افراد کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا ہے۔ شامی حکومت نے ایک بیان میں ان حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 11 جون 2016 - 19:16
شام میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے نبی کریم (ص) کی نواسی سیدہ زینب (س) کے روضہ مبارک کے قریب بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔