مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خـبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے بعد صدارت کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی سے ہیلری کلنٹن کی توثیق کر دی ہے۔ صدر اوبامہ نے ہیلری کلنٹن کی توثیق کا فیصلہ برنی سینڈرز سے ملاقات کے بعد کیا۔ ہیلری کلنٹن کے حریف برنی سینڈرزنے صدراوبامہ سے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کو روکنے کے لیے کام کریں گے ۔ صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدارت کے لیے ہیلری کلنٹن سے زیادہ قابل شخصیت اور کوئی نہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی میں ہیلری کلنٹن کے حریف برنی سینڈرز نے ابھی تک ان کی توثیق نہیں کی ۔ لیکن ہیلری کلینٹن کو پارٹی کے مطالوبہ مندوبین کی حمایت حاصل ہوچکی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2016 - 14:48
امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے بعد صدارت کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی سے ہیلری کلنٹن کی توثیق کر دی ہے۔