مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل نے ماہ رمضان میں 83 ہزار فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے کے اجازت نامے منسوخ کردیئے ہیں۔ یہ اقدام گزشتہ روز تل ابیب میں فائرنگ کے واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہےجس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک،7 زخمی ہوگئے تھے۔
اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق مغربی کنارے کے 83 ہزار فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے کےاجازت نامے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے خصوصی اجازت نامے بھی منسوخ کئےگئے ہیں،جس میں اسرائیل میں داخلے، باہر جانے اور مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے شامل ہیں۔ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور بربریت کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 جون 2016 - 01:11
اسرائیل نے ماہ رمضان میں 83 ہزار فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے کے اجازت نامے منسوخ کردیئے ہیں۔