آسٹریلیا کے شاپنگ سینٹر میں پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا کے شاپنگ سینٹر میں پولیس کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سڈنی کے شمال میں واقع ٹاؤن ہارنزبے کے شاپنگ میں اس وقت پیش آیا جب پولیس نے چاقو بردار شخص کی موجودگی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔  عینی شاہدین کے مطابق  پولیس اور چاقو بردار شخص کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں چاقو بردار کے علاوہ تین عمر رسیدہ خواتین بھی زخمی ہوگئیں۔