سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے حادثہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔سعودی ہلال احمر کے ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جب کہ تصادم کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث بس مکمل طور پر جل گئی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔