مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ میں عراقی فورسز اور شیعہ و سنی قبائل کی مشترکہ کارروائی میں اب تک 665 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2000 دہشت گرد اب بھی فلوجہ میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراق کی رضاکار فورس کے ترجمان احمد الاسدی کے مطابق فلوجہ میں فوجی کارروائی کے آغاز سے لیکر اب تک 500 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ اس نے کہا کہ داعش دہشت گرد عام شہریوں کو اپنی ڈھال بنا رہے ہیں جس کی وجہ سے عراقی فوج صبر و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ ادھر بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش کے حامی بعض ممالک عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی پر زور دے رہے ہیں کہ وہ فلوجہ میں فوجی کارروائی کو متوقف کردیں ۔
ادھر عراق کے وزیر اقتصاد و خزانہ ہوشیار زیباری نے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے فلوجہ کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور فلوجہ کے لوگوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرانا عراقی حکومت اور عوام کی ذمہ د اری ہے۔