مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فورسز نے آج روسی جنگي طیاروں کی حمایت سے الرقہ کی جانب حرکت کا آغاز کردیا ہے رقہ داعش دہشت گردوں کا اصلی گڑھ ہے۔
شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کارروائی میں ترکی سے داعش کو پہنچنے والی فوجی اور مالی امداد کا رابطہ ختم کرنا ہے۔ ترکی سے داعش کا رابطہ ختم کرنے کی صورت میں شام میں داعش دہشت گردوں کا مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکی اتحاد داعش کو فضائی طریقہ سے بھی ہتھیار فراہم کررہا ہے۔