مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن کے بےگناہ بچوں کے قتل عام کے سلسلے میں سعودی عرب کو بلیک لسٹ میں قراردیدیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت کے نتیجے میں 510 بچے شہید اور 668 زخمی ہوگئے ہیں اور سعودی عرب کی یمن کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جو ناقابل قبول ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی رپورٹ میں تصریح کی ہے کہ یمن کے مدارس، اسپتالوں ، شہری آبادی اور یمن کے بچوں کے قتل عام کے نتیجے میں سعودی عرب کو بلیک لسٹ میں قراردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بلیک لسٹ میں وہ گروہ اورممالک شامل ہوتے ہیں جو اسپتالوں، مدارس ثقافتیم راکز اوربچوں کے خلاف جرائم اور بربریت کا ارتکاب کرتے ہیں۔