بولیویا میں ٹیکسٹائل کمپنی کے ملازمین نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جو پرتشدد شکل اختیار کرگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذراغع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بولیویا میں ٹیکسٹائل کمپنی کے ملازمین کا حکومت مخالف مظاہرہ پرتشدد شکل اختیار کرگیا۔ ملک کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل کمپنی سے فارغ کئے گئے ملازمین بڑی تعداد میں شہر لاپاز میں جمع ہوئے جہاں انھوں نے حکومت کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں پولیس نے اہم شاہراہ پر جمع افراد کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ گزشتہ ماہ بولیویا کی اس ٹیکسٹائل کمپنی سے 800 ملازمین کو نکالا گیا تھا۔