اسپین میں پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دہشت گردی پھیلانے کے الزم میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعہ دہشت گردی  پھیلانے کے الزم میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپین کے شہر بارسیلونا میں پولیس نے کارروائی کے دوران ملک میں سوشل میڈیا کے ذریعے دہشت گردی پھیلانے کے الزام میں پاکستانی شہری کو گرفتار کرلیا۔ اسپین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سماجی رابطوں کی سائٹ کے ذریعے ملک میں عراق اور شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی کارروائیوں کو فروغ دینے میں مصروف تھا۔ واضح رہے کہ اسپین میں اس سال دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق کے جرم میں 24 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔