اجراء کی تاریخ: 1 جون 2016 - 11:10

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پولینڈ اور فن لینڈ کا دورہ مکمل کرکے سویڈن پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ پولینڈ اور فن لینڈ کا دورہ مکمل کرکے سویڈن پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ سویڈن کے وزیر خارجہ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ 4 یورپی ممالک کے 5 روزہ دورے کے تیسرے مرحلے پر سویڈن پہنچے ہیں جہاں وہ ایرانی شہریوں سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔