پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے خفیہ معلومات پر لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے انگورہ گوٹ فارم میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 وہابی دہہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ 2 فرار ہونے میں ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سکیورٹی اداروں نے خفیہ معلومات پر لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے انگورہ گوٹ فارم میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 وہابی دہہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ 2 فرار ہونے میں ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لیہ کی تحصیل چوبارہ کے علاقے انگورہ گوٹ فارم میں کارروائی کی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھ کر وہاں موجود وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھی جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 وہابی دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی حکام کے مطابق کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان کے قبضے سے خودکار اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔۔لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ فرار ہونے والوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔