مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ قندوز میں دہشت گرد تنظیم طالبان نے 230مسافروں کو اغوا کر لیا۔یہ مسافر تین بسوں اور 3 ویگنوں میں سوارتھے۔ ایک مقامی عہدیدار کے مطابق مسافروں کو اس وقت یرغمال بنایا گیا جب وہ طالبان کی بنائی گئی ایک چیک پوسٹ سے گزر رہے تھے۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس عہدیدار نے مزیدبتایا کہ ابتدائی طور پر طالبان نے 230مسافروں کو یرغمال بنایا تاہم بعد میں 45افراد کے سوا تمام کو رہا کر دیا گیا جبکہ مذکورہ 45افراد کو و ہ اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ادھر قندوز پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان نے 185افراد کو یرغمال بنایا جن میں سے 150کو رہا کردیا گیا۔ افغان ذرائع کے مطابق ایسی بھی اطلاعات ہین کہ یرغمال بنائے گئے افراد میں سے متعدد کو قتل کردیا گیا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2016 - 14:09
افغانستان کے صوبہ قندوز میں دہشت گرد تنظیم طالبان نے 230مسافروں کو اغوا کر لیا۔یہ مسافر تین بسوں اور 3 ویگنوں میں سوارتھے۔