مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف یورپی ممالک کے 5 روزہ دورے پر پولینڈ سے فن لینڈ پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے فن لینڈ کے سابق صدر ہیسٹیری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق فن لینڈ کے سابق صدر ہیسٹیری کا فن لینڈ کی ممتاز اور سیاسی شخصیات میں شمار ہوتا ہے فن لینڈ کے دورے کے دوران دوسرے ممالک کے سفارتکار بھی فن لینڈ کے سابق صدر سےملاقات کو اہم سمجھتے ہیں۔ وہ بین الاقوامی بحرانوں کے حل میں اقوام متحدہ کے نمائندے رہے ہیں اور 2008 میں امن نوبل انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔