اجراء کی تاریخ: 28 مئی 2016 - 23:07

ترک فوج نے شام کی سرحد کے اندر اپنے پروردہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرتے ہوئے 104 داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فوج کے سربراہ نے شام کی سرحد کے اندر اپنے پروردہ وہابی دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرتے ہوئے 104 داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔ ترک فوج کے سربراہ نے کہا کہ داعش دہشت گردوں نے ترکی کے ایک سرحدی شہر اور دو فوجی چیک پوسٹوں پر 6 راکٹ فائر کئے۔ ترک فوج کے سربراہ نے کہا کہ داعش کےحملوں کے بعد ترک فوج اور اتحادیوں کے حملوں میں 104 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ ترک فوج نے ان سات عمارتوں کو تباہ کریدا ہے جن میں داعش دہشت گرد قیام پذير تھے۔