امریکہ نے ایک بار پھر ہندوستان کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سےے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر ہندوستان کی نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کر دی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کے مطابق  اس سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ کا تعلق نہیں اور امید ہے پاکستان یہ بات سمجھتا ہے۔ گروپ میں پاکستان کی شمولیت سے متعلق اتفاق رائے دیکھ کر غور کریں گے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ سال دورہ  ہندوستان کے دوران صدر اوبامہ نے امریکی موقف کا اعادہ کیا تھا ۔

ہندوستان میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام عالمی قوانین کی شرائط پر کاربند ہے، جس کی وجہ سے وہ گروپ میں شمولیت کے لیے تیار ہے، تاہم گروپ میں تمام فیصلے اتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔