مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے 4 طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں نے مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئی میں سرحدی چیک پوسٹ پرحملہ کیا۔ مہمند ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2016 - 17:03
پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے 4 طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔