مہر خبررساں ایجنسی نے ایٹارٹاس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے درمیان مشکلات حل کرنے کے سلسلے میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کے خلیج فارس تعاون کونسل اور ایران کے ساتھ اچھے اور دوستانہ روابط ہیں اور ہم خلیج فارس تعاون کونسل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کو حل کرنے کے لئے تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 27 مئی 2016 - 13:34
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔