امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ انہیں افغانستان کے امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے اور امریکہ طالبان دہشت گردوں کو افغانستان پردوبارہ حکومت نہیں کرنے دےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ انہیں افغان امن عمل کی کامیابی پر شبہ ہے۔ اوبامہ نے کہا کہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش کو مضبوط ہونے اور امریکہ پر حملے کرنےکی اجاوت نہیں دیں گے۔
 امریکی صدر باراک اوبامہ نے ٹوکیو میں جی سیون سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پرتشدد کارروائیاں کرتے ہیں، افغانستان میں جمہوری حکومت موجودہے ہم اسے مضبوط کریں گے۔
 انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں اورجمہوری عمل کی بالادستی چاہتےہیں، افغانستان میں القاعدہ اورداعش کومضبوط نہیں ہونے دیں گے ۔ داعش کو افغانستان میں پناہ گاہیں بنا کر امریکہ پر حملے نہیں کرنے دیں گے، طالبان سمجھ لیں وہ دوبارہ افغانستان پرحکومت نہیں کرسکتے۔