حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی حقیقی جنگ صرف اور صرف اسرائیل کے ساتھ ہے وہابی تکفیری تو صرف اسرائیل کے آلہ کار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی حقیقی جنگ صرف اور صرف اسرائیل کے ساتھ ہے وہابی تکفیری تو صرف اسرائیل کے آلہ کار ہیں۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ حقیقی جنگ درحقیقت ایک ہی جنگ ہے اور وہ اسرائیل کے ساتھ ہے ہم تکفیری وہابیوں کو اسرائیلی ایجنٹ سمجھتے ہیں اور ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ امریکی اور مغربی منصوبے اسرائیل کے مفادات میں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ظالم و جابر عرب حکومتیں امریکہ کے ساتھ ہیں اور امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہے امریکہ نے اپنی اتحادی عرب حکومتوں سے اسرائیل کا کلمہ پڑھوا لیا ہے لہذا اب مستبد عرب حکومتیں اسرائیل کی بقا اور مسئلہ فلسطین کو نابود اور فراموش کرنے کی تلاش و کوشش میں لگی ہوئی ہیں۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ اسلامی مزاحمت اور مقاومت وقت کی ضرورت ہے اور اسے جاری رکھنا شرعی ذمہ داری ہے ہماری ایک ہی جنگ ہے اور وہ صرف اسرائیل کے ساتھ ہے وہابی تکفیری تو صرف اسرائیل کے ایجنٹ ہیں۔