افغان طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے مذاکرات کو رد کرتے ہوئے دہشت گردی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ نے مذاکرات کو رد کرتے ہوئے دہشت گردی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کے نئے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ  نے پشتو زبان میں فیس بک پر پہلا آڈیو بیان جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گے ،افغانستان سے غیر ملکی افواج کے جانے تک کارروائی جاری رہے گی ۔ذرائع کے مطابق ملا ہیبت اللہ نے کہا ہے کہ ملا عمر اور ملا اختر منصور کی ہلاکتوں کا بدلہ لیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کسی ملک کے کہنے پر نام نہاد مذاکرات کا حصہ نہیں بنا جائے گا ،غیر ملکی افواج جب تک افغانستان چھوڑ کر نہیں جاتیں تب تک مسلح کارروائی جاری رہے گی ۔