مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انتخابی جلسے میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے اس ہال میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ شروع کردی جہاں اس جلسہ کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔
مظاہرین نے وہاں پر نصب ٹرمپ کے پوسٹرز، ٹی شرٹس اور بینرز کو بھی نذر آتش کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے دھوئیں کے بم اور مرچوں والے سپرے استعمال کئے۔جلسہ کے دوران ہونے والی اس بدنظمی کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا خطاب کئی مرتبہ روکنا پڑا۔ میکسیکن تارکین وطن کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات پر اس ریاست میں پہلے بھی شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 25 مئی 2016 - 16:46
امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک انتخابی جلسے میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔