امریکہ کے وویر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ ملا منصور کی ہلاکت سے افغانستان میں قیام امن کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔ امریکہ کے خلاف خطرہ بننے والے تمام افراد اور نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایثڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وویر دفاع ایش کارٹر نے کہا ہے کہ ملا منصور کی ہلاکت سے افغانستان میں قیام امن کی راہ میں حائل ایک رکاوٹ دور ہوگئی ہے۔ امریکہ کے خلاف خطرہ بننے والے تمام افراد اور نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جائے گا۔امریکی وزیر دفاع ایش کارٹر نے اپنے بیان میں کہاکہ ملا منصور کی ہلاکت اس بات کی تصدیق ہے کہ ہم اپنی فوجیوں کو لاحق خطرات کے خلاف اقدامات کررہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا  کہ وہ اس اہم آپریشن پر امریکی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں ایسے تمام افراد اور نیٹ ورکس کا خاتمہ کیا جائے گا جو امریکہ اور اس کی فورسز کے لیے خطرہ ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ افغان عوام کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی کوششوں پر کابل کی حمایت جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ خطے میں جاری امریکہ کی تمام کارروائیوں کو سعودی عرب کی پشتپناہی حاصل ہے کیونکہ سعودی عرب خطے میں امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی ملک ہے۔