مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ داعش دہشت گردوں نےعراق کے شہر فلوجہ سے بھاگنے والے اپنے پانچ دہشت گردوں کی زبانیں کاٹ دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق داعش نے اپنی کونسل کی جانب سے حکم صادر کرنے کے بعد پانچ دہشت گردوں کی زبانیں کاٹ دی ہیں داعش دہشت گردوں نے یہ کام عام شہریون کے سامنے انجام دیا ہے۔ ادھر عراقی فوج نے اتوار سے فلوجہ کو داعش دہشت گردوں سے آزادکرانے کے لئےف وجی کارروائی کا آغاز کررکھا ہے اور اسد وران عراقی فورسز نے دہشت گردوں پر کاری ضربیں وارد کی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 25 مئی 2016 - 13:04
داعش دہشت گردوں نےعراق کے شہر فلوجہ سے بھاگنے والے اپنے پانچ دہشت گردوں کی زبانیں کاٹ دی ہیں۔