امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونز نے کہا ہے کہ طالبان رہنما ملا منصور کی ہلاکت سے افغانستان میں امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ختم ہو گیا ہے ۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان مارک ٹونز نے کہا ہے کہ طالبان رہنما ملا منصور کی ہلاکت سے افغانستان میں امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ختم ہو گیا ہے ۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ کی خبروں کا علم ہے ،پاکستان سے کہہ چکے ہیں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ ۔داعش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مارک ٹونز نے کہا کہ داعش مشترکہ دشمن ہے ،شام میں کئی مقامات سے داعش کی بے دخلی خوصلہ افزا ہے ۔انہوں نے کہا کہ داعش کو ختم کرنے کے لیے 66ملکوں کے اتحاد کے ساتھ کام کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے ماہ کے دوران داعش کو ختم کرنے کی کوششیں بڑھا دی ہیں ۔ واضح رہے کہ امریکہ پہلے سعودی عرب کے ساتھ ملکر دہشت گرد گروہ تشکیل دیتا ہے اور پھر سعودی عرب کے ساتھ ہی ملکر انھیں بظاہر ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔