مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو سیاسی پناہ دیدی ہے۔ محمد نشید کو 2015ء میں کرپشن کے کیس میں 13 سال کے لئے جیل بھجوایا گیا تھا۔ تاہم مالدیپ کی حکومت نے جنوری میں علاج کیلئے انہیں برطانیہ جانے کی اجازت دیدی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 24 مئی 2016 - 13:15
برطانوی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ نے مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کو سیاسی پناہ دیدی ہے۔