ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سرینگر میں علیحدگی پسندوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے سینئر افسر غلام حسین بھٹ مطابق دو پولیس اہلکاروں کو شہر کے پرانے حصے میں گشت کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جبکہ تیسرے پولیس اہلکار کو پہلے واقعے سے کچھ ہی دیر بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ بعض ذرائع کے مطابق سری نگر میں 3 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری کشمیری علیحدگی پسند تنظیم حزب المجاہدین نے قبول کی ہے تاہم اس حوالے سے دیگر ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔