پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ  کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ کیچ کے علاقے مند میں پیش کیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پِک اَپ گاڑی پر فائر کھول دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد 4 تھی اور وہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ملزمان حملے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کی شناخت عبد الکریم، امین، مُحید، عبد القیوم اور نادِل کے ناموں سے ہوئی۔ متعلقہ حکام نے اس واقعہ کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔