مہر خبررسان ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک پولیس افسر نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق زابل کے ڈپٹی پولیس چیف غلام جلانی فارحانی نے کہا ہے کہ واقعہ کا ذمہ دار پولیس اہلکار صوبائی دارالحکومت قلات سے فرار ہوگیا اور وہ اپنے ساتھ اسلحہ اور گاڑی بھی لے گیا ہے۔ ادھرطالبان کے ترجمان قاری یوسف نے ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے پیچھے ان کا گروپ ملوث ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ 'فائرنگ کرنے والا اب ان کے ساتھ ہے۔ اس علاقہ کے ضلعی پولیس چیف شاہ محمد نے بتایا کہ صوبہ ارزگان کے ضلع دیھراود میں ایک پولیس اہلکار نے دو ساتھی اہلکاروں کو ذاتی رنجش کے باعث فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں افغان فورسز میں اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، جس میں ملک کے بیشتر عسکری گروپ ملوث ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 مئی 2016 - 18:58
افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں ایک پولیس افسر نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے اپنے ہی 8 ساتھیوں کو ہلاک کردیا۔