مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے قرآن مجید کے 33 ویں بین الاقوامی مقابلوں کے شرکاء سے خطاب میں بعضی اسلامی ممالک کے امریکہ کے ساتھ قریبی تعاون اور اتحاد کو امت مسلمہ کے ساتھ بہت بڑی خیانت قراردیتے ہوئےفرمایا: امریکہ طاغوت اعظم اور شیطان اکبر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: آج علماء ، دانشوروں اور اسلامی مفکرین کے لئے ضروری ہے کہ وہ امریکی مکر و فریب کے بارے میں امت مسلمہ کو آگاہ کریں اور امریکہ کی کھوکھلی دھمکیوں سے خوفزدہ نہ ہوں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید اور قرآنی مقابلوں کو امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا بہترین مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا: عالمی سامراجی طاقتیں امت مسلمہ کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کررہی ہیں جبکہ قرآن کریم ہمیں اتحاد اور یکجہی کا درس دے رہا ہے اور ہمیں قرآن مجید کے دستورات پر عمل کرتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں کے شوم منصوبوں کو ناکام بنا دینا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کی عظمت اور برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: مسلمان قرآنی تعلیمات پر عمل کرکے دنیا اور آخرت میں سربلند اور سرافراز ہوسکتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن ، اس اسلام سے ڈرتا ہے جومقتدر اور شجاع ہے اگر مسلمان طاقت اور قدرت کے مالک بن جائیں تو پھر دشمن کے اندر ان پر ظلم کرنے کی ہمت نہیں رہےگی۔