مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شوپیاں، کپواڑہ اور پونچھ کے اضلاع میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران فاروق احمد شیخ کو شوپیاں کے علاقے پاہلی پورین میں ہلاک کیا۔ ضلع پونچھ میں سا وجیاں کے علاقے چھاپڑیاں میں ایک اور علیحدگی پسند بشیر احمد بٹ کو ہلاک کیا گیا جب کہ مرسلین رشید اور عادل احمد بٹ کو گرفتار کرلیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے کولگام کے علاقے کیموہ میں ایک 36 سالہ شہری منظور احمد پالہ کو قتل کردیا جب کہ بانڈی پورہ میں وولر جھیل سے ایک 30سالہ شہری کی لاش ملی۔ شوپیاں کے علاقے نازنین پورہ میں گزشتہ روز ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فاروق احمد شیخ کے جنازے میں شرکت کی۔
اجراء کی تاریخ: 18 مئی 2016 - 16:38
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں شوپیاں، کپواڑہ اور پونچھ کے اضلاع میں ہندوستانی فورسز اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 3 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔