عراق کے دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی علاقہ میں داعش کے ایک خودکش دھماکے سمیت متعدد حملوں میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی علاقہ میں داعش کے ایک خودکش دھماکے سمیت متعدد حملوں میں کم از کم 25 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی  ہوگئے ہیں حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر سٹی میں ہونے والے خودکش حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر بغداد کے شمال میں واقع شاب علاقہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 71 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔