غاصب صہیونی حکومت کے وزير اعظم نیتن یاہو نے قطر کے ٹی وی چينل الجزیرہ کے مرکزی دفتر میں حاضر ہونے کی امید اور توقع ظاہر کی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے میڈل ایسٹ مانیٹور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے وزير اعظم نیتن یاہو نے قطر کے ٹی وی چينل  الجزیرہ کے مرکزی دفتر میں حاضر ہونے کی توقع ظاہر کی ہے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے قطر کے دورے کی توقع اور امید ظاہر کی ہے۔ اس نے اپنے ٹوئیٹر پر الجزیرہ کے اپ فرنٹ پروگرام میں شرکت کا جواب دیتے ہوئےکہا ہے کہ امید ہے کہ الجزیرہ  مجھے اپنے مرکزی دفتر میں دعوت کرےگا۔