اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے امریکہ کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا میں بچوں ، عورتوں اور بےگناہ لوگوں کے قتل عام میں مصروف ہیں امریکہ اور اس کے اتحادی اسلام اور قرآن کے بھی دشمن ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔ نماز جمعہ کے خطبوں میں خطیب نے امریکہ کو عالمی امن کے لئے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکہ اور اس کے اتحادی دنیا میں بچوں ، عورتوں اور بےگناہ لوگوں کے قتل عام میں مصروف ہیں امریکہ اور اس کے اتحادی در حقیقت اسلام اور قرآن کے  دشمن ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ایٹمی مذاکرات میں عہد کرتا ہے اور پھر اپنے ہی عہد کو توڑ دیتا ہے، امریکہ بین الاقوامی قوانین کو پامال کررہا ہے امریکہ ایران کے مسافر بردار طیارے کے تمام مسافروں کو قتل کرکے طیارے کے پائلٹ کو انعام دیتا ہے۔

آیت اللہ کرمانی نے کہا کہ امریکہ جمہوریت کا کھوکھلا دعوی کرتا ہے جبکہ خود ڈکٹیٹر حکومتوں اور بادشاہوں کی اپنے مفادات کی خاطر حمایت کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ نا صرف خود دنیا میں مظلوموں کو قتل کررہا ہے بلکہ قتل کرنے والوں کو مالی حمایت اور ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے۔

انھون نے کہا کہ عالم اسلام کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہونی چاہیے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی باطل محاذ کے علمبردار ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران حق کے محاذ کا علمبردار ہے۔ حق و باطل کا معرکہ آج بھی جاری ہے یہ معرکہ  ایک طرف امریکہ اور اس کے اتحادیوں اور دوسری طرف ایران اور اسلامی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان جاری ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ جس طرح فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے اسی طرح یمن کے مظلوم عوام کو کجلنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی حمایت اور پشتپناہی کررہا ہے۔