مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ سے گفتگو کے دوران مسلمان ممالک نائجیریا اور افغانستان کو سب زیادہ بدعنوان ممالک قرار دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزير اعظم کی ملکہ کے ساتھ یہ گفتگو کیمرے میں خفیہ طورپر ریکارڈ ہوکر منظر عام پر آنے کے بعد نیا ہنگامہ برپا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں ہفتے لندن میں سربراہان مملکتوں کی بین الاقوامی اینٹی کرپشن کانفرنس منعقد ہورہی ہے جس کے حوالے سے شاہی محل بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ” ہمارے پاس برطانیہ میں ایسے ملکوں کے سربراہان آرہے ہیں جو شاندار قسم کے کرپٹ ممالک ہیں ۔ مسلمان ممالک نائجیریا اور افغانستان ممکنہ طور پر دنیا کے سب سے کرپٹ ترین ممالک ہیں “۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کی ملکہ برطانیہ سے گفتگو کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد نائجیریا کے صدر محمد بہاری جو کہ گزشتہ سال ہی کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگا کر الیکشن جیتے ہیں نے کہا کہ ” اس قسم کی گفتگو سن کر انہیں شدید دھچکا لگا ہے“۔ دوسری طرف افغانستان کے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے غیر متوازن قسم کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 مئی 2016 - 16:16
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملکہ برطانیہ سے گفتگو کے دوران مسلمان ممالک نائجیریا اور افغانستان کو سب زیادہ بدعنوان ممالک قرار دے دیا ہے۔