مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوزکے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سابق سینیٹر علامہ عابد الحسینی اور دیگر علماء کی جانب سے پاراچنار میں شعبان المعظم میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے محفل کا انعقاد کیا گیا تھا ۔محفل میں شرکت کیلئے پشاور سے علماء پاراچنار جارہے تھے کہ پولیٹکل انتظامیہ نے علماء کو چھپری چیک پوسٹ پر روک دیا جس پر قبائل نے صدرہ کے مقام پر احتجاج شروع کیا ۔مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلۓ ایف سی اور لیویز اہلکاروں نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔ اس دوران سکویرٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں چار شیعہ مسلمان شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 مئی 2016 - 00:56
پاکستان میں کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار کے قریب احتجاجی مظاہرین پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار افراد شہید ہوگئے ہیں۔